وزیر اطلاعات ونشریات عطا تار ڑکاکہنا ہے کہ بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا


وزیر اطلاعات ونشریات عطا تار ڑکاکہنا ہے کہ بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی جبکہ یہ واقعہ بھارت کے انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تار کا نجی ٹی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔اگر ہمارا پانی روکا تو پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، پچھلی دفعہ چائے پلا کر بھیجا تھا، بھارت اب اگر کچھ کرے گا تو ،پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بھول میں نہ رہیں پاکستان ہر وقت تیار رہتا ہے، ہم اپنے دوست ممالک کو بریفنگ دے رہے ہیں یہ ہمارا فرض بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جائے کسی انٹرنیشنل فورم پر، ان کا کیس کوئی نہیں مانے گا ان کو شرمندگی ہوگی ، بھارت نے بچگانہ فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد ممکن ہی نہیں اور یہ بس سیاسی مقاصد کا فیصلہ تھا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر پہلگام واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں اس واقعے کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت کا پروپیگنڈا پٹ گیا ہے، بھارتی صحافی کہہ رہے کہ ہمارا بیانیہ کوئی نہیں لے رہا، نیوی آفیسر جوڑے کی جعلی ویڈیو لگائی گئی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم پاکستانی ہیں ، بطور پاکستانی کھڑے ہیں، کوئی ن لیگ یا دوسری جماعت نہیں، ہم ایک ہیں ، پوری قوم پاک فوج اور ملک کے دفاع کے لیے کھڑی ہے ، پاکستانی اکٹھے ہو جائیں تو انہیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل




