Advertisement

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2خطرناک دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جسے سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 28th 2025, 1:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2خطرناک دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔
ترجمان مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نےکوئٹہ کے علاقے درخشاں  میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، ایک دہشت گرد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو بم سے اڑا لیا۔
ترجمان نے مزید بتا یا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضےسے خود کش جیکٹ، دھماکا خیز مواداور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے اس کارروائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جسے سی ٹی ڈی حکام نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔

Advertisement