پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں


وانا:جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید پھنسے افراد کو بروقت بچایا جا سکے۔
ریسکیوحکام کے مطابق دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور دھماکے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا
- 10 hours ago

کے پی میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں،فیصل کریم
- 9 hours ago

پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 hours ago

پشاور : شدید آندھی و طوفان سے درخت اور سائن بورڈز گرگئے، متعدد افراد زخمی
- 11 hours ago

نئے مالی سال کا بجٹ 17،600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کاامکان،اہداف طے پا گئے
- 12 hours ago

قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکےسے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 7 hours ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
- 9 hours ago

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
- 11 hours ago

پی ایس ایل : پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 8 hours ago

اگر بھارت نےہمارا پانی روکا توردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- 8 hours ago

آرمی چیف کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،عطاتارڑ
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی: پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے
- 12 hours ago