صنم جاوید کو اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں حراست میں لیا ہے


لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماصنم جاوید کو اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید پر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر عتیق کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق عتیق پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے میں ملوث رہا ہے۔
پولیس اور ایف آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران دونوں کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیسز میں ممکنہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

پہلگام واقعہ :دریائے جہلم میں پانی چھوڑنےسے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
- 7 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کاپاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن ،مزید 17 خارجی دہشت گردہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ: فلم’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

سندھ ساگر ریلوے، عہد رفتہ سے موجودہ خستہ حالی تک۔۔
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کے پاس پہلگام واقعے کے ثبوت نہیں،وہ پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار
- 5 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونامزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 30 منٹ قبل

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار،جی این این سمیت معتدد پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

سیلز ٹیکس کے حصول کے لیےپی آر اے نے ٹیمیں تشکیل دے دیں
- 2 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2خطرناک دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
مانسہرہ : جیپ کھائی میں گرنے سے4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

مودی حکومت کے اقدامات ان کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، اداکارہ ثنا کا دو ٹوک پیغام
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا،7افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل