Advertisement

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع

پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر اپریل 28 2025، 5:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ، جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

اسپین کے ریاستی بجلی کے نیٹ ورک کے آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے ایکس پر ایک بیان بتایا کہ ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔

Advertisement