اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے ، اگر کیسز زیادہ ہوگئے تو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وبا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، کورونا وائر س اپنی ہیئت مسلسل تبدیل کرتا رہا ہے، بھارتی قسم کے وائرس سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں بری صورتحال ہے، ہمارے خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں : لبنان میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان میں کورونا کیسز نیچے جاتے جاتے پھر زیادہ ہورہےہیں، بند جگہوں پر کورونا پھیلاؤ کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اس لئے ماسک لازمی پہنیں،پہلے کی طرح اگر ہم نے احتیاط کی تو کورونا کی چوتھی لہر سے بھی بچ سکتےہیں، عید پر ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، احتیاط کے ذریعے ہم اپنے لوگوں کو لاک ڈاؤن سے بچا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین ہے، سب کو تاکید ہے کہ ویکسی نیشن کروائیں ، بدقسمتی سے ہمارے یہاں ویکسین بنتی نہیں،امریکا ویکسین بناتا ہے اس لئے اس نے بڑے پیمانے پر آبادی کو ویکسین لگائی ہے، جب تک آبادی ویکسین نہیں لگوائے گی، کورونا سے بچنا ممکن نہیں،کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے، ویکسین بہت ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہرآرہی ہے ، کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے ، اگر کیسز زیادہ ہوگئے تو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، سیاحت کا سیزن ہے، احتیاط نہ کی تو سب کچھ بند کرنا پڑے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل



