جی این این سوشل

علاقائی

عوام کیلئے بری خبر ، ٹریفک چالان میں اضافہ کر دیا گیا

پشاور : خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس نے بڑھتے حادثات کم کرنے کیلئے چالان فیسوں میں اضافہ کردیا، اوور سپیڈنگ اورٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عوام کیلئے بری خبر ، ٹریفک چالان میں اضافہ کر دیا گیا
عوام کیلئے بری خبر ، ٹریفک چالان میں اضافہ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں ٹریفک کےبڑھتےحادثات کم کرنے کے لئے نیا فارمولا تیار کرلیا ، کے پی کے کابینہ سے منظوری کے بعد ٹریفک پولیس نے چالان فیسوں میں اضافہ کردیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوور سپیڈنگ اورٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ، لائٹس نہ ہونے پر موٹر سائیکل پر 500 ، اور موٹرکار کا 1ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی 2ہزارجرمانہ ہوگا جبکہ بغیرڈرائیونگ لائسنس سفر کرنے والوں پر 1500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سفر پر 5 ہزار تک جرمانہ اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنےپر1ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

دنیا

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے کا پہلے نہیں بتایا، ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے، ایران نے براہ راست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے دہشتگردی ہے جو قابل مذمت ہے، دنیا ایران کی مذمت میں ہمارا ساتھ دے، ہم ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خطےمیں شراکت داروں سے رابطہ ہے، ایران دہشتگردوں کی جماعت ہے، ایران برسوں سے دہشتگردگروپوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کچھ عرصہ سےعدم استحکام کا شکار ہے،ہمارے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، ہوسکتا ہے امریکی صدرجنگ بندی کی نئی تجاویز دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے حملے پر کہا تھا کشیدگی پورےخطے میں بڑھے گی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے سے سیز فائرنہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی ،ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد کے سنگل ڈیجیٹ پر آگئی۔ 
گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی،شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی، ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی، حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا، ایک ماہ میں گندم 4.46 فیصد، دال مسور4فیصد، ماش 2.67 فیصد سستی رہی۔

گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بیسن 15 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد مہنگی ستمبر میں انڈے 7.33 فیصد، سفید چنے 5 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 5 فیصد، مصالحے 3.32 فیصد، ریڈ میڈ فوڈ 2.54 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ماہ میں گوشت 2.37 فیصد آلو 1 فیصد تک مہنگے ہوئے ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll