ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اورطبی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کو عالمی قوانین کے مطابق “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے


غزہ:اسرائیلی فورسزکی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہےاور حالیہ فضائی حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہیدہوگئےجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران 43 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی،1 لاکھ 18 ہزار 91 فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث کئی علاقوں میں تباہی اور انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کی آبادی خوراک اور پانی کی شدید قلت کا شکار ہے جبکہ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اورزخمیوں کا علاج ممکن نہیں رہا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اورطبی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کو عالمی قوانین کے مطابق “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔
آئرلینڈ، آسٹریا اور دیگرممالک کی حکومتوں نے اسرائیلی ناکہ بندی کی مذمت کی ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اور ادویات کی بندش کواسرائیل کا ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیاہے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل





