جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کے اہم عہدے دار کو فارغ کر دیا گیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کو عہدے سےہٹا دیا گیا۔ ‏

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کے اہم عہدے دار  کو فارغ کر دیا گیا
الیکشن کمیشن کے اہم عہدے دار کو فارغ کر دیا گیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نذیر کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر اختر نذیر کو ہٹانے جانے کے بعد گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر عمرحمید کو سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ عمرحمید کی تعیناتی 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اختر نذیر کی زبانی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے گئے ہییں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 29اگست تک سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرائیں تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں کےانتخابی نشان روک دیئےجائیں گے۔

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

انٹرا پارٹی الیکشن کیس : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے22 ستمبر تک کی مہلت دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، پرامید ہیں کہ الیکشن کمیشن اب پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات قبول کر لے گا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے 22 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے،

ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، امید ہے 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

انہوں نے کہا عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے، امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گے، اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو یہ کیس یہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گے تو اراکین آزاد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll