پاکستان
وزیر اعظم کی ایگری ڈیش بورڈکو جلد مکمل، فعال کرنےکی ہدایات
اسلام آباد: وزیر اعظم نے ایگری ڈیش بورڈ کے حتمی مراحل کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور اسے جلد مکمل فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایگری ڈیش بورڈ پر پیش رفت اور بیرونِ ملک دوروں کے دوران دستخط شدہ منصوبوں و معاہدوں کے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ہے۔
وزیرِ اعظم کے غذائی تحفظ پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت ایگری ڈیش بورڈ سے زرعی اجناس کی طلب و کھپت کے اعداد و شمار حکومت کو کسی بھی طرح کے غذائی بحرانوں کی بروقت نشاندہی اور ان سے بچنے میں معاون ثابت ہونگے۔ صوبائی حکومتوں کی معاونت سے ایگری ڈیش بورڈ اشیاءِ خوردنوش کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کو یقینی بنائے گا۔
وزیرِ اعظم نے ایگری ڈیش بورڈ کے حتمی مراحل کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور اسے جلد مکمل فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں. اسکے علاوہ اجلاس کو لائیوسٹاک کی جینیاتی تنوع میں بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اسکے علاوہ ڈاکٹر معید یوسف نے وزیرِ اعظم کے بیرونِ ملک دوروں اور پاکستان میں بیرونِ ملک سے آئے سربراہان سے کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈیش بورڈ نہ صرف وزیرِ اعظم کے دوروں کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھے گا بلکہ معاہدوں پر عملدرآمد اور فیصلوں کی بھی نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈیش بورڈ وزراتوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار بڑھانے کو بھی یقینی بنائے گا۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ غذائی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے اس شعبے میں جدت لارہے ہیں۔ ایگریکلچرل ٹرانفارمیشن پلان ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت ملک کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔ دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔
وزیرِ اعظم نے مزیدکہا کہ بیرونِ ملک دوروں کے دوران کئے گئے معاہدوں پر بر وقت عمل کیلئے رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کا تدارک کیا جائے گا تاکہ ایسے منصوبے جو ملکی مفاد کیلئے اہم ہیں ان کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی