شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ، بھارت کے اشتعال انگیز روئے سے آگاہ کیا
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بغیر کسی ثبوت کے اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کر دیا اور اس واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی، شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا،انہوںنے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کے طور پر پاکستان کے کردار اور اس کوشش میں اس کی زبردست قربانیوں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس طرح کے تنازعہ میں الجھنا نہیں چاہتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل، کئی ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ نے پہلگام حملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

فون کال لیک معاملہ، آئینی عدالت نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کو معطل کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید
- 5 منٹ قبل

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس عتیق شاہ کو پشاور جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر
- ایک گھنٹہ قبل

اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ
- 44 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری
- ایک گھنٹہ قبل