کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کیلئے کانکلیو میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز شریک ہیں


ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کیلئے کانکلیو شروع ہوا جس میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز شریک ہیں۔
تاہم کچھ گھنٹوں بعد سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے تاکہ دھوئیں کے اشارے کا انتظار کیا جا سکے، جو 133 کارڈینلز کے بند کمرے میں داخل ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے اور 15 منٹ بعد نمودار ہوا۔
اب کارڈینلز سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے، جہاں وہ انتخاب کے دوران مقیم ہیں اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔
یار رہے کہ پوپ کے انتخاب کیلئے جو لفظ کانکلیو استعمال کیا جاتا ہے اس کا لفظی مطلب تو چابی کے ساتھ تالہ لگانا ہوتا ہے تاہم درحقیقت کانکلیو وہ موقع ہوتا ہے جب کارڈینلز ویٹی کن کی ایک تالا لگی عمارت میں مقیم ہو کر پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔
یہ انتخاب سسٹین چیپل میں ہوتا ہے جہاں ہر کارڈینل انتخاب کے عمل کو خفیہ رکھنے کا حلف اٹھاتا ہے اور خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹ دیتا ہے۔
80 سال سے کم عمر کے کارڈینلز سسٹین چیپل میں خفیہ ووٹنگ کرتے ہیں، جب تک کہ اُن میں سے کوئی دو تہائی اکثریت یعنی 89 ووٹ حاصل نہ کر لے۔
پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل ہونے تک ووٹنگ جاری رہتی ہے، ہر ووٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کو خاص کیمیکلز کے ساتھ جلادیا جاتا جس سے سیاہ یا سفید دھواں نکلتا ہے جو سینٹ پیٹرز اسکوائر سے دیکھا جاسکتا ہے۔
چمنی سے نکلنے والا کالا دھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ ہوتا ہے۔
بدھ کو سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلا جس کا مطلب ہے کہ پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 6 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 گھنٹے قبل