اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
یہ اقدام اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد ، رواداری، احترام، اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، مستقل مندوب عاسم افتخار


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔
موراتینوس اس وقت اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں (UNAOC) میں انڈر سیکرٹری جنرل اور اعلیٰ نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 78/264 کے تحت عمل میں آئی، جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد اور رواداری، احترام، اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ ہم نفرت اور امتیاز کے خلاف متحد ہیں۔موجودہ عالمی حالات میں جب مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے وقت میں خصوصی نمائندے کی تقرری بروقت اور نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس مینڈیٹ کی مکمل حمایت کرے گا اور بین المذاہب ہم آہنگی و فہم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد 78/264 پیش کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا، جس میں اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے خصوصی نمائندے کی تقرری تجویز کی گئی تھی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago





