اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان وزارت اقتصادی امور


وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔
ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی، جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز اور جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی جنگی طیاروں کو تباہ کرنے اور پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں سے متعلق گمراہ کن پیغامات پھیلائے جا رہے ہیں جس کی پاکستانی حکام نے سختی سے تردید کی ہے۔

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- 2 hours ago

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- an hour ago

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 2 hours ago

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- an hour ago

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 hours ago

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- 2 hours ago

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- an hour ago

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل
- 27 minutes ago

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 3 hours ago

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 2 hours ago

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ میں گلوکارہ عذرا جہاں کی گائی’’ دھمال‘‘ کی دھوم
- 38 minutes ago

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- an hour ago