مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں


بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں ری شیڈول کرنا پڑی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روزانہ 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے، یہاں سے جانے اور آنے والی 80 فیصد پروازیں متاثر ہوئیں۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے مسافروں سے کہا ہے کہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات لیکر آئیں۔
لاہور فضائی حدود کی بار بار بندش سے حاجیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 11 گھنٹے قبل



