کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے،لیکن موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کرکٹ کو باوقار توقف دینا ضروری ہے،ترجمان


لاہور: پاک بھارت بڑھتی ہو ئی کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دئیے گئے۔
ترجمانپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے،بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان پی سی بی نےمزید بتایا کہ میچز کی منسوخی کا فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔بھارتی جارحیت کے باعث قومی توجہ اور جذبات افواجِ پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی شہداء کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے،لیکن موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کرکٹ کو باوقار توقف دینا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں،پی سی بی نے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو سراہا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

معروف اسٹیج اداکارہ زارا خان پر عائد پابندی ختم کر دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

عوام کے لیے اچھی خبر ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
- 26 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں تعلیمی انقلاب، وزیر اعلی نے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 5 گھنٹے قبل