اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے،صارفین


اسلام آباد:بھارت کی جانب سے جاری سائبر دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستانی ہیکرز نے ”آپریشن سالار“ کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
”آپریشن سالار“ کے تحت ابتدائی مرحلے میں بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے نہ صرف ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا بلکہ ان پر پاکستانی پرچم بھی لگا دیا گیا۔
دہشتگرد بھارت کی جانب سے جاری سائبر دہشتگردی کے خلاف پاکستانی ہیکرز نے بھرپور سائبر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے ”آپریشن سالار“ کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ابتدائی کارروائی میں دہشتگرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔
ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے،”آپریشن سالار“ کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں،سوشل میڈیا پر ”آپریشن سالار“ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا ”سائبر ناک آؤٹ“ قرار دے رہے ہیں۔
مختلف صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago






