’ آپریشن بنیان المرصوص‘: پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی،عطا تارڑ
پہلگام پاکستانی سرحد سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں،عطا تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھاری جارحیت کے خلاف اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلگام پاکستانی سرحد سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، ہم نے پہلگام واقعے کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی مگر بھارت نے واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے پہلگام واقعے کو مشکوک بنایا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 16 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago





