پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، چین کا دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے پر زور
دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں، چینی وزارت خارجہ


پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور بھارت میں ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر پہلے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تاہم پاکستان کی جانب سے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ خطرنات اور بھرپور ہوگا۔
اس ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی کو کم کریں، بھارت اور پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سےگریز کریں جن سےکشیدگی بڑھے۔ دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے بھارت پاکستان تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 15 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 16 گھنٹے قبل





