رافیل طیاروں کی تباہی پر مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتےرہے، پاکستان نےبھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا


بھارت میں رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل ڈیل میں مودی حکومت پر کرپشن اور فراڈ سے متعلق الزامات لگنا شروع ہو گئے ہیں ۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نےکہا کہ بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ ہم رافیل طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کررہے تھے جب کہ راہول گاندھی نے پہلے ہی رافیل ڈیل پر بات کی تھی کہ رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے۔
سینئر صحافی نےبتایا کہ کانگریس کے مطابق رافیل ڈیل کے وقت بے جے پی حکومت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس ڈیل کا حصہ نہیں بنے تھے اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
واضح رہےپاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کردیا۔
اس کےعلاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتےرہے، پاکستان نےبھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔
حامد میرنےمزید کہا کہ بھارت کا ائیر ڈیفنس سسٹم (S-400) جو روس سے ڈیڑھ ارب ڈالر میں لیا گیا اسے بھی آج صبح 10 مئی کو پاکستان نےتباہ کیا جس کے بعد انڈیا میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 17 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 15 گھنٹے قبل





