جی این این سوشل

دنیا

قطر نے فیملی اور سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا

دوحہ : قطر نے ایک بار پھر فیملی اور سیاحتی ویزوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز اس حوالے سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز اس حوالے سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی

 

قطر کی حکومت نے اہل خانہ اور سیاحوں کو بارہ جولائی سے ملک میں داخلے کی اجازتے دیتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قطر جانے والے افراد کو محکمہ صحت کی جانب سے عائد کردہ قواعد و ضوابط اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ قطر آنے کے خواہش مند افراد ویزا حصول کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔

 

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز اس حوالے سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی دکھانی ہوگی ، جبکہ قرنطینہ کے حوالے سے مختلف ممالک کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ ، کاروباری شخصیات اور سیاحتی ویزوں کا اجراء کیا جائے گا جبکہ خلیج تعاون کونسل کو اراکین ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بھی ویکسین کی شرط لازمی کی گئی ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

وزارت صحت کے مطابق وہ شہری جو بیرون ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی ویکیسن لگوانا لازمی ہوگا۔ 

دنیا

اسرائیل مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو صیہونی طاقت کیخلاف متحد ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، آیت اللہ خامنہ ای

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو  صیہونی طاقت  کیخلاف متحد ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کو مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو اسرائیل کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔

تہران میں پانچ سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پر ہیں اور وہ ایک ہی ذریعہ سے معلومات حاصل کرتے ہیں، مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، تمام لوگوں کو قابض کےخلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق ہے ۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اس خطبے کی مخاطب پوری دنیائے اسلام ہے، ملت عزیز لبنان اور فلسطین سے خاص خطاب ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم فقدان ہے، سید حسن نصر اللہ کا جسم ہمارے درمیان سے جاچکا، ان کی روح اور انکا نظریہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات

ملائیشین وزیراعظم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملائیشین وزیراعظم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹیجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی جبکہ آرمی چیف نے دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور ضیافت میں بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 3 اکتوبر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے، اسرائیلی دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی جگہ انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ منصب دیا جائے گا۔ 

حزب اللّٰہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔  تاہم اسرائیلی حکومت نے بھی فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق اور 151زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll