حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرات ہیں، جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمول ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے پرعزم ہے، ہم امریکا کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب رکشہ اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

سندھ کے شہر دادو میں پریس کلب کے باہر فائرنگ سے 2 صحافی زخمی
- 22 منٹ قبل

بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ جوشی انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

ایران کےبعد اسرائیلی وزیراعظم نےبھی جنگ بندی کے اعلان کی توثیق کر دی
- 2 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 10 منٹ قبل

قومی ائیرلائن نے خلیج ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ڈنمارک کے سفارتی وفد کی گرفتار شہری سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت کی آبی جارحیت جاری، گنگا معاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کا پانی روکنے کی تیاری
- 3 گھنٹے قبل