ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، جس کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے


ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نو مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، جس کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ ان تباہ شدہ بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔
بھارت نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، حالانکہ کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے ان خبروں کی تصدیق کی تھی، تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ خبریں رکوا دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر، ترجمان فضائی اور بحریہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے، جن میں طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے مطابق ان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، مگر بھارتی میڈیا خود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کر رہا ہے۔ طیارہ گرنے کی پہلی خبر ”انڈیا ٹوڈے“ نے جموں و کشمیر کے علاقے پامپور سے دی۔ انڈیا ٹوڈے نے مقبوضہ کشمیر کے 3 علاقوں میں طیارے گرنے کی تصدیق کی، جب کہ بھارتی طیارے گرنے کی فوٹیجز میں طیاروں کا ملبہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوٹیج میں دکھائی گئی ”ٹیل“ بھارتی 17 گولڈن ایرو اسکاڈرن کے رافیل BS-001 طیارے کی ہے، جب کہ فوٹیج میں تباہ ہونے والے طیارے کا انجن بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی طیارے کا ہے۔ ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں، نہ کہ 18ویں صدی میں — ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی، جو طیارہ گرنے کی تھی۔ ایسا ہی ایک اور دھماکہ جموں کے رام بن کے علاقے میں بھی ہوا۔ بھارتی صحافیوں نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیئے۔
”انڈین ایکسپریس“ اور ”دی ہندو“ اخبار نے بھٹنڈا کے قریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبر دی، تاہم ”دی ہندو“ نے 40 منٹ کے بعد یہ خبر ہٹا دی۔ بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر کو ”دی وائر“ میں سچ بولنے پر بلاک کر دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 16 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 18 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل
