بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
کانگریس پارٹی نے کرنل صوفیہ کے خلاف ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اس تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وجے شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے


بی جے پی کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج میں ایک مسلمان افسر کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشت گردوں کی بہن" قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران بھارتی فوج کی نمائندگی کی تھی، جہاں انہوں نے میڈیا کو پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔
وجے شاہ مبینہ طور پر ایک مسلمان افسر کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو برداشت کرنے سے قاصر تھے اور انہوں نے کرنل صوفیہ کو "دہشت گردوں کی بہن" قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
وجے شاہ نے کہا کہ مودی جی نے اپنی بہن کو بھیجا کہ وہ انہیں اپنی ہی دوائی کا مزہ چکھائیں۔"
کانگریس پارٹی نے کرنل صوفیہ کے خلاف ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اس تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وجے شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کارکنوں نے بھی وجے شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور ان کے نام کی تختی کو سیاہ کیا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل






