شہباز شریف کا سیالکوٹ پسرور چھاؤنی کے دورے کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا ۔
وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔
وزیراعظم کو معرکے کی تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم سے مضبوط ہو کر مادرِ وطن کا جرات مندانہ دفاع کیا اور دشمن کی بزدلانہ جارحیت کو چند ہی گھنٹوں میں بے مثال مہارت اور عزم سے ناکام بنا دیا، اس فتح کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے، جو قوم کا فخر اور تاج ہیں، معصوم شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں پر بمباری کر کے انہیں دہشت گرد قرار دینا انتہائی شرم ناک، غیر اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، پاکستان نے غیر جانب دار تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے جان بوجھ کر اس راہ سے گریز کیا کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہ تھا، غرور اور جھوٹی انا کے تحت حملہ کیا گیا جس کا الحمدللہ منہ توڑ جواب دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ائیر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے.
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، آرمی کور کمانڈر سیالکوٹ، اور اعلی سول و عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی.
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل



