Advertisement

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

شمالی جبالیہ کے علاقے میں رات گئے بمباری میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 15 2025، 8:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی، فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 80 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ میں شمالی جبالیہ کے علاقے میں کئی گھروں پر رات گئے بمباری کی گئی، جس میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد  جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج کی بمباری میں مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس اور فلسطینی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔  اس سے قبل منگل کو  اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ اسرائیلی حملے میں 28 فلسطینی شہید جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 60 ہزارفلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 

Advertisement
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 13 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 9 گھنٹے قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 دن قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 8 گھنٹے قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 دن قبل
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 9 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 دن قبل
Advertisement