چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کردی
بانی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے، ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں، ایسے میں کسی بھی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،گوہرخان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی۔
اسلام آبادمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیئے، وقت آ گیا ہے کہ معاملات کو سنجیدگی سے سلجھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے، ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں، ایسے میں کسی بھی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بیرسٹر گوہر نے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ،پاکستان کو اللہ نے کامیابی عطا کی ہے ،پاکستان میں سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے یہ ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں صداقت نہیں کہ ہم مذاکرات میں نہیں بیٹھنا چاہتے،مذاکرات کس بنیاد پر ہونگے یہ دیکھنا ہو گا۔

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 31 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 23 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 35 منٹ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 39 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 10 منٹ قبل

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل