Advertisement

پی ایس ایل10،کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو238رنزکاٹارگٹ

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں کراچی کنگزنےمقررہ20اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 237رنزبنائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 17th 2025, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل10،کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو238رنزکاٹارگٹ

پی ایس ایل10کے 27ویں میچ میں کراچی کنگزنےپشاور زلمی کو جیت کیلئے238رنزکاٹارگٹ دیدیا۔


راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں کراچی کنگزنےمقررہ20اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 237رنزبنائے۔
 پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں۔


رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے پانچ میں کامیابی ملی جبکہ تین میں شکست ہوئی۔اسی طرح سے پشاور زلمی نے چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ چار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز کا نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز دو پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

Advertisement