پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے

اگر آپ بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کی تلاش ایک چیلنج ہے تاہم آپ کو یہاں ایسے ممالک کی فہرست دیں گے جہاں آپ بغیر ویزا کے قدم رکھ سکتے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جن میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔
سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ممالک تقریباً 198 قومیتوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔ عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افریقہ کے 8 ممالک، اوشیانا کے علاقے سے 3 اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔
پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے۔
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی درجہ بندی کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو 2025 تک سفری آزادی کی عالمی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 20 منٹ قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل










