خیبرپختونخوامیں دہشتگردوں کے خلاف بڑےپیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،مراسلہ جاری
دہشتگردوں کی جائیدادیں فوری طور پر منجمد کی جائیں، اور سہولت کاروں یا رشتہ داروں سے روابط کی صورت میں بھی کارروائی عمل میں لائی جائے،مراسلہ


پشاور:خیبرپختونخواصوبائی حکومت نےصوبائی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سےصوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جائیدادیں فوری طور پر منجمد کی جائیں، اور سہولت کاروں یا رشتہ داروں سے روابط کی صورت میں بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خاندانوں کی معلومات نادرا سے حاصل کی جائیں گی تاکہ ان کے نیٹ ورک کی مکمل نگرانی ممکن ہو سکے،جبکہ سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے ایسے افراد جن کے رشتہ دار دہشتگردی میں ملوث ہیں، ان کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کسی قسم کے روابط ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ یہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنانے، اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago


