آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاہین میزائل استعمال نہیں کیا گیا ، پاکستان نے بھارتی دعوے مسترد کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بے بنیاد دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے


وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بے بنیاد دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے۔
یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا، حقیقت واضح ہونے پر بھارتی فوج نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا۔
تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے بغیر تصدیق کے اس جھوٹی کہانی کو پھیلا دیا تھا، افسوس کی بات ہے کہ بعض بھارتی ادارے اب بھی اس غلط معلومات کو پھیلا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا مشاہدہ ہے کہ اس طرح کی غلط اطلاعات کی مہمات آپریشن سندور میں بھارت کو ہونے والی شکست پر پردہ ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش کا حصہ ہیں، جو پاکستان کی جانب سے دکھائی جانے والی روایتی فوجی صلاحیتوں کا نتیجہ تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے آفیشل ہینڈل نے اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی ہے اور اس غلط پوسٹ کے لیے نہ تو کوئی وضاحت پیش کی ہے اور نہ ہی اسے واپس لیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات آئی ایس پی آر کی 12 مئی 2025 کی پریس ریلیز میں درج ہیں، پاک افواج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل، ایف 1 اور ایف 2، کے ساتھ ساتھ جدید گولہ بارود کا استعمال کیا۔
اس کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ کِلر ڈرون اورطویل فاصلے تک مار کرنے والی توپ خانے کا استعمال کیا۔
مزید برآں، یہ من گھڑت کہانیاں نئی دہلی کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے ایک گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی طرف سے نام نہاد ’ جوہری بلیک میلنگ’ کے بے بنیاد الزامات کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کے مطابق ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی مجروح کرتا ہے۔
بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ان ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گئے فوجی مقامات کی فہرست بھی آئی ایس پی آر کے 12 مئی کے پریس ریلیز میں موجود ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل



