ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے
یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے


ویب ڈیسک:ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی اس نئی فلم نے شائقین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے،16مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
اس فرنچائز کی 14 سالوں بعد کوئی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر اس فرنچائز کی چھٹی فلم ہے،جس میں خطرناک طریقوں سے موت کا شکار ہونے والے خاندان کو دکھایا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ اس خاندان کی ایک لڑکی جو کالج کی طالب علم ہے، اس خونی کھیل کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے جس سے انٹرویل کے بعد شائقین کا تجسس مزید بڑھ جاتا ہے۔
اسٹیفنی کو اپنی دادی سے پتا چلتا ہے کہ اس نے خود ایک پیشگوئی کی تھی جس نے کئی سال پہلے کئی زندگیاں بچائی تھیں اور اب خاندان کے مزید لوگوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 گھنٹے قبل








