ذرائع نےمتحدہ رہنماؤں کےحوالےسےکہا کہ اچھی بات ہے وفاقی حکومت بجٹ سے قبل مشاورت کررہی ہے، بجٹ میں کراچی حیدرآباد پیکج کی رقم میں اضافہ کیا جائے


ایم کیو ایم اوروفاقی وزراکے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونےوالی ملاقات کی تمام تر تفصیلات سامنےآگئیں۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تو زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، آپ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس کا معاملہ صوبوں کو دے کر جان چھڑائی، صوبے کبھی بھی جاگیر داروں اور وڈیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، امید ہےبجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا، امید ہے زرعی آمدنی پر ٹیکس بڑھایا اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا،کراچی کے مسائل الگ ہیں ، تاجروں کےتحفظات ہیں، ایم کیوایم کوکراچی کےتاجروں اور عوام کو جواب دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کیپٹو پاورپلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسےصنعتوں سےالگ کرنےکی تجویزپرتحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزرا سے فیصلوں پر اعتمادمیں نہ لینےپربھی ناراضی کا اظہار کیا۔
ذرائع نےمتحدہ رہنماؤں کےحوالےسےکہا کہ اچھی بات ہے وفاقی حکومت بجٹ سے قبل مشاورت کررہی ہے، بجٹ میں کراچی حیدرآباد پیکج کی رقم میں اضافہ کیا جائے،سرکلر ریلوے،کے فور اور انفرااسٹرکچرکی بحالی کے لیے بجٹ میں وفاقی حکومت خصوصی توجہ دے۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم وفد نےکہا کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لےکر فیصلےکرے،کیپٹو پاور پلانٹ کوختم یا الگ کرنےسےصنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔
وفاقی وزرا نے کہا کہ کیپٹو پاورپلانٹ سےمتعلق فیصلہ 2021 کی کابینہ میں ہوا تھا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


