نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی لگائے جانے کا امکان
ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، ٹیکس نظام موئژ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ذرائع


اسلام آباد:حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے، نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے آسانی نہیں بلکہ مزید سختی ہوگی۔
آئی ایم ایف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ تاجر دوست اسکیم اپنے اہداف پورے نہیں کرسکی، غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے مثبت نتائج آئے، تاجروں، ہول سیلز کیٹگری میں فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔
آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، ٹیکس نظام موئژ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور میں کمپلائنس رسک منیجمنٹ سسٹم فعال کردیا گیا۔ نظام کو کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک بھی توسیع دی جائے گی۔

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 10 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 13 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل