مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،عاصم افتخار
بھارتی جارحیت کی کھلم کھلا کارروائی پر پاکستان کا ردعمل عالمی چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں متناسب اقدام تھا،مستقل مندوب


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
عاصم افتخار احمد نے عرب گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی موجودہ علاقائی صورت حال پربریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سمیت دیگر جارحانہ بھارتی اقدامات اشتعال انگیز، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے سفیروں کو آگاہ کیا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کی کھلم کھلا کارروائی پر پاکستان کا ردعمل عالمی چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں متناسب اقدام تھا۔
انہوں نے عرب سفرا سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago



