Advertisement

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 21st 2025, 8:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف مجوزہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

اس اسکواڈ میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جنہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔ پی سی بی کے مطابق، یہ سلیکشن آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم تینوں میچز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کے مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement