Advertisement

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

دہشت گردوں نے پولیس چوکی کا گیٹ دھماکے سے اڑا کر شدید فائرنگ کی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 21st 2025, 12:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دھماکے سے چوکی کا گیٹ اڑا دیا۔ دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد دہشتگردں نے اندر داخل ہو کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اور فورسز دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔

Advertisement