ڈین ایڈی نے کہا کہ جس وقت نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا اس وقت بہت دھند تھی، اور آپ بمشکل اپنے سامنے دیکھ سکتے تھے


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ آدھی رات کو جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
اے بی سی نیوز نے سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ’بہت بڑا ملبہ‘ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ چیف فائر ڈیپارٹمنٹ ڈین ایڈی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد ان تمام گھروں کو تلاش کرنا اور سب کو ابھی باہر نکالنا ہے۔
سان ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سیسنا 550 طیارہ منٹگمری-گبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
ڈین ایڈی نے کہا کہ جس وقت نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا اس وقت بہت دھند تھی، اور آپ بمشکل اپنے سامنے دیکھ سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ مرفی کینین محلے میں متعدد گھروں سے براہ راست ٹکرایا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں۔
ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جہاز میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- 43 منٹ قبل

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- 30 منٹ قبل

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس بابر ستار کےاسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- 30 منٹ قبل

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- چند سیکنڈ قبل

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- ایک گھنٹہ قبل

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 5 منٹ قبل