پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور
حج کے لیے 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کے لیے ہے، سرکاری سرکاری کوٹہ پر بروقت کام ہوا، جبکہ نجی کوٹہ پر کام مکمل نہیں ہو سکا،سردار یوسف


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز انتظار میں ہیں کہ کوٹہ آ رہا ہے، کوئی کوٹہ نہیں آ رہا، پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار 698 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، جس کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا، میں نے مارچ میں ذمہ داری لی اور انتظامات دیکھنا شروع کیے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں عازمین کے لیے 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کے لیے ہے، سرکاری کوٹہ وزارت کی ذمہ داری ہے، سرکاری کوٹہ پر بروقت کام ہوا، حاجیوں کی منظوری بھی بروقت ہوئی،جبکہ نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے۔
نجی شعبے میں آپریٹرز نے تاخیر سے کام لیا، سعودی گائیڈ لائنز کے منافی کام کیا گیا، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ دوبار سعودی عرب گیا، سعودی وزیر حج سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بھی معاملے کا فوری نوٹس لیا تھا، بعض لوگوں کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے کچھ لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے 14 فروری تک پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو 25 فیصد رقم جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، ڈیڈ لائن بڑھانے کے باوجود پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے صرف 10 ہزار مزید عازمین کی رقم جمع کرائی۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ ملتا ہے جس میں سے50فیصد سرکاری اسکیم اور 50 فیصد نجی اسکیم کے تحت ہوتا ہے، سعودی قواعد و ضوابط کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ مکمل ہو گیا، پرائیویٹ حج آپریٹرز کے تحت 50 فیصد کا کوٹہ استعمال نہیں ہوسکا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہم پرائیویٹ حج آپریٹرز کو بار بار آگاہ کرتے رہے ہیں، سرکاری حج کوٹے پر جانے والےعزیزیہ میں رہائش پذیر ہیں، عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ عازمین حج سے ملاقات کی، وہ انتظامات سے مطمئن ہیں، 31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، حکومت عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، عازمین کی شکایات موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 منٹ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

