Advertisement
پاکستان

بھارت نےاگر پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، رضوان سعید

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے، اور صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں،رضوان سعید

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 24th 2025, 10:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نےاگر پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، رضوان سعید

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے  25 کروڑ کی آبادی والے پاکستان کا پانی روکا تو یہ علان جنگ تصور کیا جائے گا۔
امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے عزائم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوئی شق نہیں، اور بھارت کا رویہ لاقانونیت کے ایک تسلسل کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے، اور صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ سفیر پاکستان کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اور امید ہے کہ ان کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور مستقل حل چاہتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت سے متعلق امریکی صدر کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، پاکستان کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے مستقل حل کا خواہاں ہے۔
رضوان سعید شیخ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات کشیدگی کو ہوا دینے کا سبب بن رہے ہیں، بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، بلوچستان میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

Advertisement