صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفان کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری
مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 8 شہری جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے


صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 8 شہری جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جانبحق افراد میں راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے۔ اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی و طوفان کے سبب متعدد کچے اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 1122 سمیت تمام امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے گی۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی 24 گھنٹے جاری ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گرج چمک اور تیز طوفان کی صورت میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور بچوں کو بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں۔
پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

آہنی دیوار نےمودی سرکار کی تمام حکمت عملی کو غلط ثابت کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 hours ago
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
- 3 hours ago

خضدار سکول بس حملے میں زخمی مزید دو طالبات شیما اور مسکان دورانِ علاج شہید ہو گئیں
- 2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں پیدائش اور اموات رجسٹریشن فیس ختم کر دی
- 26 minutes ago

بلوچستان کے زرعی شعبے کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی
- 3 hours ago

اسرائیلی افواج کی خان یونس میں خاتون ڈاکٹر کے گھر پربمباری، 9 بچوں سمیت 11 شہید
- 6 hours ago

ایک اور پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ سر کر لی
- 6 hours ago

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کل سے باقاعدہ شروع ہو گی
- 5 hours ago

بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے
- 4 hours ago

قیدیوں کے تبادلے کے بعدروس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ ، 12 افراد ہلاک
- 19 minutes ago

بھارت کی ایک اور مکروہ سازش ، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش
- 6 hours ago

آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
- 3 hours ago