اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران صفر برداشت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ افسران نئے اقدامات تجاویز کریں۔ اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر اعلیٰ خکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں متعدد سوسائٹیز بغیر اجازت ناموں (این او سی) کے تعمیر کی جاچکی ہیں، جو ماسٹر پلان کے مطابق تعمیر کیے گئے شہر کے انفرااسٹرکچر پر بوجھ بن رہی ہیں، یہ غیر قانونی سوسائٹیاں برسات اور قدرتی آفات کے دوران بڑے مسائل کی زد میں آسکتی ہیں۔

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 8 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 11 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 12 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 10 گھنٹے قبل