لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات


آج پھر اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی49، دادو ، موہنجودڑو، روہڑی ،لاڑکانہ ، نوابشاہ 47، سکھر46، حیدر آباد45، ملتان44، لاہور،فیصل آباد41، کوئٹہ، پشاور38، کراچی37، گلگت 36 ، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 32 منٹ قبل

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈیگاری واقعے کا نوٹس
- 18 منٹ قبل
صارفین کے لیے بڑی خبر،واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ کے نام سے نیا فیچر متعارف
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
- 12 منٹ قبل

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر "سکھ فار جسٹس "کی جانب سے بڑا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 43 منٹ قبل