Advertisement
پاکستان

 پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے،محسن نقوی

اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ائیر چیف ظہیراحمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر مئی 26 2025، 12:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے،محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نےکہا ہے کہ  پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔
 محسن نقوی نےپی ایس ایل سیزن 10 کے شاندار اختتام پر لیگ انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ 
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل ٹیم کا دن رات محنت پردل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ یہ پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
پاک آرمی، ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، تینوں فورسز کی طرف سے بھرپورحوصلہ افزائی پرخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں،ان مزیدکا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ائیر چیف ظہیراحمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کےقریب دشمن کے حملےکے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغازبہت بڑاچیلنج تھا،ان کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کا فائنل گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Advertisement
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 4 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 2 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 2 days ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 2 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • a day ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • a day ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 4 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 2 days ago
Advertisement