Advertisement
پاکستان

پاکستان کا ’’فتح راکٹ سسٹم‘‘ دشمن کے لئے تباہی کا پیغام

پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 28th 2025, 10:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا ’’فتح راکٹ سسٹم‘‘ دشمن کے لئے تباہی کا پیغام

پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔

اللہ کی مدد سے پاکستانی افواج نے معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر دی، اس بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ یہ کارروائی نہ صرف دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب تھی بلکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی تھی۔

پاک فضائیہ کیساتھ ساتھ پاک فوج کے فتح راکٹ سسٹم نے بھی دشمن کو کاری ضرب لگائی، جہاں پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ہتھیار’’فتح راکٹ سسٹم‘‘نے اہم کردار ادا کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، جو جدید پاکستانی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ سسٹم 140 سے 700 کلومیٹر تک دوری پر دشمن کے مختلف اہداف کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام میں موجود فتح ون سسٹم بیک وقت 8 راکٹس کی مدد سے 8 مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو اس کی رفتار اور ہدف پر ارتکاز کی غیر معمولی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

فتح ٹو سسٹم میں جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹمز اور ایک خاص پرواز کی رفتار و ٹریجکٹری شامل ہے، جو اسے دفاعی لحاظ سے مزید موثر بناتے ہیں، اسی طرح فتح تھری کی مار 450 کلومیٹر جب کہ فتح فور کی رینج 700 کلومیٹر تک ہے، جو کہ خطے میں پاکستان کو ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر دفاعی حیثیت فراہم کرتی ہے۔

دفاعی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ فتح راکٹ سسٹم جیسے جدید ہتھیار پاکستان کے دفاع کے ضامن ہیں اور دشمن کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
حکومت اور شوگر انڈسٹری میں  معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

  • 7 منٹ قبل
مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر  بجلی کا  بریک ڈاؤن

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

  • 5 گھنٹے قبل
نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی

  • 2 گھنٹے قبل
مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز  کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

  • 5 گھنٹے قبل
برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم  اور 5 جی کے لیے تیاری  ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار

  • 6 گھنٹے قبل
عمران خان کی 6 جبکہ  بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

  • 3 گھنٹے قبل
ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

  • 41 منٹ قبل
Advertisement