Advertisement

معیشت کے لیےاچھی خبر،آذر بائیجان کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کےلیے اہم ہے ،الہام علیوف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 28th 2025, 5:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معیشت کے لیےاچھی خبر،آذر بائیجان کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

لاچین:پاکستانی معیشت کے لیےاچھی خبر،بردار اسلامی ملک آذربائیجان نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔
لاچین میںجاری پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہیں، تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور  اس حوالے سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہے۔
صدر آذربائیجان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیےکے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کےلیے اہم ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ، ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔
صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی ہمارے لئے انتہائی پریشان کن تھی، تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

Advertisement
26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • 12 گھنٹے قبل
ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے تکنیکی وفد کو خیر سگالی دورے کی دعوت پر آمادہ

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے تکنیکی وفد کو خیر سگالی دورے کی دعوت پر آمادہ

  • 35 منٹ قبل
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی صدر کامختلف ممالک پر15سے50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر کامختلف ممالک پر15سے50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 16 گھنٹے قبل
اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات

  • 12 گھنٹے قبل
امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد

  • 10 گھنٹے قبل
اسکردو  میں ایک اور  کلاؤڈبرسٹ ، شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

اسکردو میں ایک اور کلاؤڈبرسٹ ، شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

  • 24 منٹ قبل
بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈیگاری کیس :  عدالت نے  ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement