Advertisement
پاکستان

مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت : جمہوریت کےلیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر

سماعت کےدوران فیصل صدیقی نے کہا کہ کچھ فریقین نے اضافی گزارشات جمع کروائی ہیں جن کی نقول انہیں آج ملی ہیں اور وہ ان کو دیکھیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر May 29th 2025, 4:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مخصوص نشستوں کے  نظرثانی کیس کی سماعت : جمہوریت کےلیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواستوں کی جمعرات کو بھی سماعت ہوئی ۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نےمخصوص نشستوں کے نظرثانی  کیس کی سماعت کی۔

اس دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دئے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟ جمہوریت کیلئےہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کوئی آئین “ری رائٹ “ نہیں کیا گیا۔ جس پرجسٹس مسرت ہلالی نے کہا ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھا کر پندرہ دن کیا گیا۔

سماعت کےدوران فیصل صدیقی نے کہا کہ کچھ فریقین نے اضافی گزارشات جمع کروائی ہیں جن کی نقول انہیں آج ملی ہیں اور وہ ان کو دیکھیں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ن لیگی وکیل سے سوال کیا کہ ایک جماعت کے امیدواروں کو آزاد کیسے قرار دیا گیا؟ اور کیا انہوں نےاپنی تحریری گزارشات میں اس کا جواب دیا؟ جس پر وکیل حارث عظمت نے کہا کہ جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ کچھ درخواستوں میں سپریم کورٹ رولز کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس لیے ان درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ ان سےپوچھا گیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا ہے، جس پر انہوں نے بتایا کہ نشان گھوڑا ہے، مگر حامد رضا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ وہ اس کا جواب دیں گے کہ حامد رضا آزاد حیثیت میں کیوں لڑے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے سامنے یہ معاملہ نہیں کہ کون کیسے لڑا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ انہیں سوال کا تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کی 2013 سے سیاسی جماعت موجود ہے، اور جو جماعت الیکشن لڑےوہی پارلیمانی پارٹی بناتی ہے، تو پھر وہ اپنی جماعت سے نہیں لڑے تو پارلیمانی جماعت کیوں بنائی؟


جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ بنیادی حق ہے، جبکہ ووٹ بنیادی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں تین دن کی مدت کو بڑھا کر 15 دن کرنا آئین دوبارہ تحریر کرنے جیسا تھا۔


فیصل صدیقی نے کہا کہ گیارہ ججز نے آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 39 امیدواروں کی حد تک وہ اور قاضی فائز عیسیٰ بھی آٹھ ججز سے متفق تھے، اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی پی ٹی آئی کو پارٹی تسلیم کیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اقلیتی ججز نے بھی انہی گراونڈز پر پی ٹی آئی کو مانا جن پر اکثریتی ججز نے مانا تھا۔

فیصل صدیقی نے کہاکہ اب نظرثانی درخواستوں میں ان اقلیتی فیصلوں پر انحصار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف مل ہی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نظرثانی ان فیصلوں پر انحصار کر کے کیسے لائی جا سکتی ہے جبکہ ان فیصلوں میں تو پی ٹی آئی کو پارٹی تسلیم کیا گیا ہے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ نظرثانی لانے والوں نے تو جس فیصلے کو چیلنج کیا، اسے ہمارے سامنے پڑھا ہی نہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟ عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ کوئی آئین ”ری رائٹ“ نہیں کیا گیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھا کر 15 دن کیا گیا۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو برابر کےحقوق ملنےچاہئیں،اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیے گئے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جمہوریت کی بات کی گئی ہے،تو کیا امیدواروں کا اپنی مرضی سے فیصلہ کرنا جمہوریت نہیں؟ کسی کوزبردستی دوسری جماعت میں شمولیت پر مجبورتو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو آزاد امیدوار کسی اور پارلیمانی جماعت میں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں۔

ججز ٹرانسفر کیس :آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ
 

فیصل صدیقی نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہے، اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد قرار دیا۔

فیصل صدیقی نےمزید کہا کہ اکثریتی ججز نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں۔ جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہ آپ اپنے لیےمسائل پیدا کر رہے ہیں۔ وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں کہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں یا کسی اور کو۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے، آپ کا فیصلہ قبول ہو گا۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں، اور یہ پہلا موقع ہے کہ 13 رکنی بینچ کے فیصلے پر نظرثانی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس فیصلے پر نظرثانی آئی وہ ابھی تک عدالت کے سامنے پڑھا ہی نہیں گیا، اور عدالت سے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ کہا جا رہا ہے اکثریتی فیصلہ نظرثانی میں پڑھا ہی نہ جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کو کس نے روکا ہےفیصلہ پڑھنے سے؟ کیوں گلہ کر رہے ہیں؟

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے فیصلے کے بعد بھی ایک جماعت تھی، اور اس معاملے پر پی ٹی آئی کو کوئی غلط فہمی نہیں تھی۔ اگر غلط فہمی ہوتی تو وہ پارٹی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرتے۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، وہ اقلیتی فیصلہ بھی پڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جسٹس امین کے فیصلےسےمتفق نہیں مگر وہ ایک ”فورس فل“ فیصلہ تھا۔ فیصل صدیقی نے جسٹس امین کے فیصلے پر غالب کا شعر بھی سنا دیا: ”کتنےشیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب، گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا“۔

جسٹس امین الدین سے فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ کی چیل کی طرح مجھ پر نگاہ ہے، جس پر جسٹس امین نے کہا کہ اس کے باوجود آپ اتنا وقت لے رہے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تعریف کرنا ویسے کوئی آپ سے سیکھے۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ سوری، چیل نہیں، عقاب کی طرح بولنا تھا۔

فیصل صدیقی نےکہا کہ تحریک انصاف کو انتخابات لڑنے سےروکا گیا۔جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین سے بتا دیں کہ جماعت انتخابات لڑتی ہے یا امیدوار؟ کیسے کہہ رہےہیں کہ پارٹی انتخابات میں حصہ لیتی ہے؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ پارٹی کےامیدوار انتخابات لڑتے ہیں، اور مشترکہ نشان کا یہی مطلب ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے پاس انتخابات لڑنے کا حق بھی ہے۔

جسٹس مندوخیل نے کہا کہ کوئی امیدوار اگر پارٹی کے نشان پر انتخابات لڑنا چاہتا ہے تو پارٹی سے امیدوار سرٹیفیکیٹ لے گا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق

  • a few seconds ago
ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

  • 5 hours ago
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

  • 2 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی  قرارداد منظور

ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور

  • an hour ago
سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

  • 4 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی  تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

  • 3 hours ago
وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت

  • 4 minutes ago
چینی کی قیمت قابو سے باہر،  قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

  • 3 hours ago
فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

  • 2 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

  • 6 hours ago
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

  • 6 hours ago
انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

  • 4 hours ago
Advertisement