فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام عناصر قومی طاقت کے درمیان مکمل ہم آہنگی کی گواہی دیتی ہے۔


فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دشمن عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے مکمل اظہار یک جہتی کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے زیر پاکستان کے عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے فولاد کی دیوار بن گئے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام عناصر قومی طاقت کے درمیان مکمل ہم آہنگی کی گواہی دیتی ہے۔
فیلڈ مارشل نے خطاب میں عالمی اور علاقائی ماحول پر فیلڈ مارشل نے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور خاص طور پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف غیر ضروری فوجی جارحیت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کسی بھی جارحیت کو شکست دینے اور مکمل تنازع کے دائرہ کار میں خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا، پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دشمن عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔
فیلڈمارشل نے مسئلہ کشمیر کے دیرینہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع کے پرامن حل پر زور دیا اور بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کے غیر قانونی اور ناقابل قبول اقدامات سے خبردار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسٹوڈنٹ آفیسرز کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور عزم، جذبے اور لگن سے ادا کرنے کی تلقین کی اور انہوں نے تخلیقی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی طرف سے مستقبل کے عسکری رہنماؤں کی اعلیٰ معیار کی تربیت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ تربیت نہ صرف موجودہ حالات کی عکاسی کرے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدان جنگ کے لیے بھی تیار کرے جہاں چستی، جدت اور غیر متزلزل عزم درکار ہوگا۔

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 31 منٹ قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 16 منٹ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 2 منٹ قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 21 منٹ قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 36 منٹ قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 44 منٹ قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 9 منٹ قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- ایک گھنٹہ قبل











