Advertisement

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ : پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے

عمر رسول لون نے مجموعی طور پر 276 کلوگرام وزن اٹھایا، اسنیچ میں عمر نے 121 اور کلین اینڈ جرک میں 155 کلوگرام وزن اٹھایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ  :  پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے

دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان نے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے اور ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 8 رہی۔

قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں فرقان انور نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

فرقان انور نے مجموعی طور پر 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا۔

اس سے قبل پاکستان کے عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں گولڈ میڈل جیتا۔

 

دوسری جانب مردوں کے ایج گروپ 35 کی ویٹ کیٹیگری 109 میں پاکستان کے عثمان راٹھور نے برانز میڈل جیتا۔ عثمان امجد راٹھور نے مجموعی طور پر 282 کلو وزن اٹھاکر برانز میڈل اپنے نام کیا ۔ ایونٹ کے پہلے روز عثمان کے والد مقصود امجد راٹھور نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

عمر رسول لون نے مجموعی طور پر 276 کلوگرام وزن اٹھایا، اسنیچ میں عمر نے 121 اور کلین اینڈ جرک میں 155 کلوگرام وزن اٹھایا۔

فرقان انور، عمر رسول لون، رشید خان، کاشف ریحان، محمد اقبال، نادیہ مقصود، سیبل سہیل اور مقصود امجد راٹھور نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ نیلم ریاض نے سلور، عثمان امجد راٹھور اور عبد المالک نے برانز میڈل حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیتے۔

 

Advertisement