انڈونیشن حکام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر چیربون (Cirebon) میں ایک پہاڑی کان میں مزدوروں کے کام کرنے کے دوران چٹان گرگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق، 8 زخمی اور درجنوں افراد لا پتہ ہے۔
یہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا، جب کھلی کان میں اچانک چٹان گر گئی اور مزدور ملبے تلے دب گئے۔
انڈونیشی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی "باسارناس" نے کہا کہ اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔
پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ تو ورکرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا اور نہ ہی کان کی حفاظت کے تقاضے پورے کیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فوجی سربراہ محمد یسرون نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم نے ایک اور لاش برآمد کی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے، جبکہ 7 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کان کو چلانے والی مقامی کمپنی قانونی طور پر کام کر رہی تھی، تاہم مغربی جاوا کے گورنر دیڈی ملیادی کے مطابق حفاظتی معیارات کی شدید کمی تھی۔ گورنر نے حادثے کے بعد فوری طور پر کان کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
دوسری جناب انڈو نیشیا کی انرجی و منرل ریسورسز وزارت کے مطابق وہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور علاقے میں مزید زمین کھسکنے (landslide) کے خطرات کا جائزہ لے گی۔
وزارت کے جیولوجیکل ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ زمین کھسکنے کے لیے پہلے ہی حساس ہے، اور بارش کے بعد خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کے کھدائی کے طریقے اور ڈھلوان کی شدت نے حادثے کو سنگین بنا دیا۔
گورنر مغربی جاوا ڈیڈی مولیادی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ یہ جگہ ورکرز کے لیے محفوظ نہیں تھی اور حفاظتی اصولوں پر پورا نہیں اترتی۔
انڈونیشن حکام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago






